Khabardar E-News

لاہورسے لاپتہ ایس ایس پی مفخرعدیل قتل کے مقدمے میں گرفتار

113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کو سیکیورٹی اداروں کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہورسے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخرعدیل کوسیکیورٹی اداروں کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل ایران فرارہوگیا تھا جوایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے خوف سے واپس آگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفخرعدیل کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کی گئی، دوران اسکریننگ اس کی شناخت ہوئی جس پر سیکیورٹی اداروں نے لاہور پولیس کو مفخر کے بارے میں آگاہ کیا۔

گزشتہ ماہ ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلا کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں ایس ایس پی مفخر عدیل نے قتل کردیا ہے۔

Comments are closed.