Khabardar E-News

لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر نامعلوم افراد کا حملہ

109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن: برطانیہ میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان خان کو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب شام کی چہل قدمی کے دوران 2 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کو آگاہ کر دیا گیاہے لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان شدید زخمی نہیں ہوئے انہوں نے ڈکیتی کی رپورٹ کی ہے اور نامعلوم افراد ان کی گھڑی چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

Comments are closed.