اسلام آباد: ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 18 مارچ کو کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے فیصل واوڈا، کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون الیکشن کمیشن سے جواب طلب کررکھا ہے، عدالت نے فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیر فوری کام سے روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کررکھا ہے، 24 فروری کو بینچ کی عدم دستیابی پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔
فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام ہے، شہری میاں محمد فیصل نے فیصل واوڈا کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل واوڈا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دہری شہریت رکھتے تھے، فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت چھوڑنے سے متعلق غلط بیانی کی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں بھی الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیصل واڈا کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کر دی،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے مکمل جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی گئی
Comments are closed.