Khabardar E-News

وزیراعظم کی چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ جمع کرانے کےلیے 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں توسیع کرتے ہوئے 3 پرائیویٹ ممبرز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کردی تاہم بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی سمری موخر کردی گئی۔

Comments are closed.