Khabardar E-News

کورونا وائرس؛ کراچی میں پی ایس ایل پرپابندی کا حتمی فیصلہ آج شام ہوگا

147

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظرکراچی میں پی ایس ایل میچزکے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظرکراچی میں پی ایس ایل میچزکے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہوگا۔ جس میں پی ایس ایل میچزپرمشاورت ہوگی۔ پی سی بی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل فائیوکے میچز کراچی سے شفٹ کرنے کی ابھی کوئی تجویزنہیں ملی۔ سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، سندھ کی ہیلتھ ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں شیڈول میچز کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم شہر قائد میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی آج اسلام آباد سے کراچی کی فلائٹ ہے جبکہ پشاورزلمی اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں کی بدھ کی صبح لاہور سے کراچی کے لیے روانگی طے ہے۔ 12 مارچ کولاہور، قلندرزاورکراچی کنگزکا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

کراچی میں مجموعی طورپرپانچ پی ایس ایل میچز طے ہیں۔ ابھی تک ٹیموں کی کراچی روانگی پلان کے مطابق ہے۔ اگر نئی ایڈوائزری اتی ہے تو پھر اس پر عمل ہوگا۔

Comments are closed.