Khabardar E-News

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  53 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا اور اس بار کراچی کے رہائشی 53 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ مریض نے حالیہ دنوں میں شام اور قطر کا سفر کیا ہے، اور اس سے رابطہ رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے اب تک 5 کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، ایک مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکا ہے جب کہ  4 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.