Khabardar E-News

تربت:خواتین ایکسپو کے شاندار اثرات برآمد ہونگے – مہہ جبین شیران

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت (خ ن) پارلیمانی سیکرٹری برائے وومن ڈیولپمنٹ ماہ جبین شیران نے کہاکہ 2روزہ خواتین ایکسپو کے شاندار اثرات برآمد ہونگے

خواتین نے جس جذبہ کے ساتھ ایکسپو میں حصہ لیا اس سے یہاں کی خواتین کی صلاحیتوں کا بھرپور عکاسی

ہوئی ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ وومن ڈیولپمنٹ بلوچستان کے زیراہتمام بی آرسی تربت میں منعقدہ 2روزہ

وومن ایکسپو کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر وومن ڈیولپمنٹ بلوچستان شازیہ ریاض گچکی سمیت دیگر خواتین موجودتھیں،

پارلیمانی سیکرٹری برائے وومن ڈیولپمنٹ ماہ جبین شیران نے کہاکہ وومن ایکسپو میں دو دنوں کے دوران کیچ

تربت، مند، تمپ، دشت، بلیدہ، پنجگور، گوادر سمیت مختلف علاقوں سے ہزاروں خواتین نے وزٹ کیاہے اور

اس شاندار ایکسپو کو پورے ملک سے سراہا جارہاہے،

خواتین ایکسپو کے شانداراور مثبت اثرات برآمد ہونگے – مہہ جبین شیران

انہوں نے ضلعی انتظامیہ، کمشنرمکران ڈویژن، ایف سی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ،میڈیا

ودیگر محکموں کی جانب سے ایکسپومیں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا،

انہوں نے کہاکہ ایکسپو کے انعقادکابنیادی مقصد خواتین کی ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو اجاگرکرنا اوربزنس ودیگر

سماجی ومعاشی سرگرمیوں میں شریک خواتین کو ملکی وبین الاقوامی اداروں کے ساتھ لنک کرنا ہے

اس ایکسپو کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ خواتین کو عموماً ایسے مواقع بہت کم ملتے

ہیں،

انہوں نے کہاکہ حکومت نے خواتین کی تعلیم اور تربیت کے لیے صوبائی بجٹ میں 1ارب 40کروڑ روپے کی

خطیر رقم مختص کی ہے

تاکہ خواتین کو سہولیات کی فراہمی بہتر انداز میں پہنچائی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 کروڑ روپے

کی لاگت سے صوبائی حکومت نے ایک انڈومنٹ فنڈز قائم کیا ہے تاکہ ایک باوقار کاروبار شروع کرنے لیے

خواتین کی مدد کی جاسکے،

انہوں نے کہا کہ اس فنڈز سے صوبہ بھر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے 720 خواتین کو مختلف

اداروں میں انٹرن شپ کے ذریعے بھرتی کرکے تربیت فراہم کی جائے گی

اور بلوچستان کے 12 کالجز میں خواتین کے لیے ڈے کئیر سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا

تاکہ ورکنگ وومن کو سپورٹ کیا جاسکے،

دبئ ایکسپو سے بلوچستان کو بھرپور فاہدہ اٹھانا چاہئے – جام کمال خان

انہوں نے تربت میں ورکنگ وومن ہاسٹل اور کرائسز سینٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس

طرح کے اداروں کے قیام سے خواتین کو تعلیمی،قانونی اور میڈیکل امداد کی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی

حاصل ہوگی،

تقریب کے اختتام پر ماہ جبین شیران، ڈائریکٹر شازیہ ریاض گچکی نے سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کئے،

ایکسپو کے دوران خواتین کی جانب سے100سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جبکہ انڈور گیمز، تھیٹر، کوئز

مقابلہ، آرٹ مقابلے سمیت دیگرمقابلے بھی منعقدکرائے گئے۔

Comments are closed.