Khabardar E-News

پاک آرمی و سول انتظامیہ کی جانب سے پسنی میں پرائمری اسکول کا افتتاح

7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) پاکستان آرمی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اور دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کے

فروغ کے لیے اقدامات جاری ہین ور جمعرات کو پاک آرمی و سول انتظامیہ کی جانب سے پسنی میں پرائمری

اسکول کا افتتاح کیا گیا

پاکستان آرمی اور سول انتظامیہ کی جانب سے پسنی میں دلی گوٹھ پرائمری سکول کا افتتاح کیا گیا۔

اسکول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقے کے لوگوں اور بچوں نے شرکت کی۔

پاکستان آرمی کے کمانڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے بچوں سے مصافحہ کیا۔ اور اسکول کا افتتاح

کیا۔

 آرمی و سول انتظامیہ کی جانب سے پسنی میں پرائمری اسکول کا افتتاح

اس موقع پر پاکستان آرمی کی جانب سے بچوں میں اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئیں۔

اسکول کے تعمیر سے علاقے کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

علاقے کے لوگوں نے پاکستان آرمی و سول انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور خوب تعریف کی۔

افواج پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے دور دراز اور پسماند ہ علاقوں میں امن و امان کے قیا م کے ساتھ

ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے وقتافوقتا اقدامات کیے جارہے ہیں

گوادر :پاک آرمی اور چاءینیز منیجمنٹ کا گورنمنٹ پرائمری سکول درابیلہ کو مرمت

تاکہ بلوچستان کے ان علاقوں کو بھی آگے لایاجاسکے جو تعلیم کے میدان میں پسماندہ رہ گئے اس سے قبل

گوادر تربت اور مگران ڈویژن کے ان علاقوں میں نہ صرف درجنوں نئے سکول کھل چکے ہیں بلکہ درجنوں

ایسے سکول ہیں جن کی مرمت کر کے اس دوبارہ فعال کردیا گیا ہے

 فوج کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں

کہ جب صوبے میں تعلیم کی شرح خواندگی بھی ملک کے دیگرصوبوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے

افواج پاکستان کے ان اقدامات کی ملکی اور صوبائی سطع پر نہ صرف تعریف کی جارہی ہے بلکہ بلوچسان

کے ان علاقوں میں خوشی کی لہردوڑ چکی جہاں اسے قبل حکومت کی جانب سے کوئی سکول نہیں کھولاگیا

تھا

Comments are closed.