راولپنڈی: پاکستانی بولر نسیم شاہ نے ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی بولر نسیم شاہ نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، نسیم شاہ نے نجم الحسن، تیج السلام اور محموداللہ کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
راولپنڈی میں جاری پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میں نسیم شاہ نے 8.2 اوورز میں 26 رنز دیے اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.