راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی، کم عمری میں وہ اچھا بولر بن گیا ہے، نسیم شاہ کو جو پلان دیا جاتا ہے وہ اس پر عمل کرتا ہے، میرا ٹارگٹ ہے کہ یونس خان جیسا پرفارم کروں، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کروں اور ٹیم کے لیے اچھا اسکور کروں۔
بابراعظم نے کہا کہ یاسر شاہ کو تمام کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے، امید ہے وہ زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے، ہم 10 سال سے ہوم کراوڈ مس کررہے تھے، اب ہمیں بہت اعتماد ملتا ہے، راولپنڈی کی عوام نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔
Comments are closed.