گوادر ( خبردار نیوز )
بحالی کے لئے ریسکیو
بلوچستان کے علاقے
مکران ڈویژن کے دو
اضلاع گوادر اور تربت
میں حالیہ طوفانی
بارشیں/ متاثرین کی
آپریشن جاری ہے
پیر کے روز پاک فوج،پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے گوادر کے دیہی قصبوں
میں سیلاب متاثرین کو فضائی اور زمینی راستوں سے خوراک ادویات اور گرم کپڑے پہنچانے کا عمل ساتویں
روز بھی جاری رہی
گوادر سٹی سربندن پسنی پیشکان سٹیز سے بارش کے پانی کا نکاسی کا کام 80 فیصد مکمل ہوگیا اور دیہی
علاقوں میں سیلابی ریلوں اور کھیتوں کے بندات ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آگئے تھے اس کے علاوہ
درجنوں مکانات منہدم ہوگئے اور درجنوں مویشی بھی مرگئے وہاں بھی امدادی کام تیزی سے جاری ہے
گوادر میں حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں معمولات زندگی بحالی اور منقطع زمینی راستوں کی بحالی کے
لیے اقدامات جاری ہیں بالخصوص سنٹسر، سائجی سردشت کنڈہ سو ل ڈنڈو، کلگ کلانچ ویلی سمیت مختلف
علاقوں میں پاک آرمی،پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ کا فضائی اور زمینی ریسکیوآپریشن جاری ہے اس کے
علاوہ تربت کے دوردراز علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے
دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کیا گیا کے اور
ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گوادر اور تربت میں 2ہزار افراد کے لئے ریلیف سامان پہنچایا گیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے گوادر کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے
وادی کولنچ، سردشت وادی، کپڑ گاؤں، گورستانی گاؤں، سنسٹرو سیکٹرمیں ریلیف آپریشن جاری،جبکہ گوادر
کے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ سول انتظامیہ فوج کے ساتھ مل کر
ریلیف سیل قائم کیا گیاہے ریلیف سیل مختلف علاقوں کے متاثرین تک مؤثر طریقے سے پہنچ رہا ہے بلکہ
گودارکے دیہی علاقوں میں متاثرین کی امداد کےلئے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی جاری ہے –
Comments are closed.