ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار ) فرنٹیئڑ کو ر ( ایف سی ) بلوچستان کی جانب سے پیر کوہ اسٹیڈیم ڈیرہ بگٹی میں ایف
سی فٹبال کپ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا
ایف سی اسٹڈیم پیر کوہ میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں کل
9 ٹیموں نےحصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلوچ ایف سی کلب اور آزاد ایف سی کلب کے درمیان کھیلا گیا
بلوچ ایف سی فٹبال کلب نے آزاد ایف سی کلب کو تین / صفر سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی
میچ کے اختتام پر ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل سلمان امین نے ونر و رنر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی جبکہ
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو میڈل اور نقد
انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر شائیقین فٹبال سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹینٹ کرنل سلمان اظہر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں
مثبت سرگرمیوں کا زریعہ ہیں اور ایف سی بلوچستان کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر پور کردار ادا کرئیگئی
Comments are closed.