کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) کوئٹہ میں 33 روز احتجاج کرنے والے میڈیکل طلباء سے صوبائی حکومت نے
15 تاریخ تک مہلت مانگ لی
اطلاعات کے مطابق پی ایم سی کی جانب سے بلوچستان کے میڈیکل کالجز سے خصوصی ٹیسٹ لینے جانے
کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر میڈیکل طلباء کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے
میڈیکل طلبا کا احتجاج کا سلسلہ 33 ویں روز میں داخل ہوگیا احتجاج کرنے والے طلباء سے صوبائی حکومت
نے 15 تاریخ تک مہلت مانگ لی
صوبائی حکومت کی جانب سے پی ایم سی حکام سے جلد ملاقات کریگی جس میں طلباء کے خدشات سے آگاہ
کیاجائے گا طلباء کا کہنا ہے کہ اگر15 تاریخ تک معاملات حل نہیں ہوئے تو پھر طلبہ نے ریڈزون جانے کی
دھمکی دی ہے
واضع رہے کہ 9 جنوری کو طلبہ کے ایک وفد نے وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجوسے ملاقات کی
تھی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بھی موجود تھے
Comments are closed.