کوئیٹہ . وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کوئیٹہ شہر میں حالیہ ویڈیوسکینڈل کے تناظر میں سول سوسائیٹی کی قائم قومی اصلاحی کمیٹی نے علامہ علی حسنین کی قیادت میں ملاقات کی ایچ ڈی پی کے جنرل سیکریٹری احمد کوہ زاد ہزارہ بھی اس موقع موجود تھے وفد نے وزیراعلئ کو ویڈیوسکینڈل کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بیچینی سے آگاہ کرتے ہوۓ سکینڈل کے گرفتار مرکزی ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے یقین دلایا کہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے
اور ملزم کو سزا دلوانے کے لیۓ ریاست اپنی زمہ داری پوری کریگی۔وزیراعلئ نے کہا کہ ویڈیو سکینڈل انتہائ افسوسناک ہے جس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا انہوں نے کہا کہ ہماری دیرینہ روایات میں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کو عزت احترام کا اعلی مقام حاصل ہے ویڈیو سکینڈل نے ہماری روایات کو پامال کیاہے وزیراعلئ نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہ ہو وہاں جرائم پنپتے پیں
حکومت سول سوسائیٹی کے ساتھ مل کر معاشرے کی اصلاح کے لیۓ اپنا کردار ادا کریگی وزیراعلئ اس موقع پر آئ جی پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوۓ کیس کی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اور آئ جی کو صیح خطوط پر کیس کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے زور دیا کہ پراسیکیوشن میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جاۓ جسکا فائدہ ملزم کو مل سکے پولیس ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیۓ کوئی کسر نہ اٹھا رکھے تاکہ آئندہ کسی کو کسی کی عزت خراب کرنے کی جرات نہ ہو وزیراعلئ نے آئ جی پولیس کو متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلئ نے کہا کہ ناامیدی گناہ ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں کبھی مایوس نہیں ہوۓ ہیں انکے دادا مزدور کسان پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کے لیۓ جدوجہد کرتے رہے انکے والد نے بھی تمام زندگی عوام کی خدمت میں گزاری اور اب وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ عوامی خدمت کا عزم لیکر حکومت میں آۓ ہیں وزیراعلئ نے کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی نہ تو کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ظلم کے آگے جھکے ہیں میر اایمان ہے کہ اگر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاۓ تو فتح ملتی ہے وزیراعلئ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوۓ حکومت کی تبدیلی کی جدوجہد کی اور عوام کی دعاؤں سے کامیاب ہوۓ پوری جدوجہد کے دوران وہ کبھی بھی حالات سے مایوس نہیں ہوۓ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے حقوق کے حوالے سے وفاق سے بھی کہا کہ ہمیں فار گرانٹڈ نہ لیا جاۓ بلکہ ہمارے موقف کو سمجھا جاۓ وزیراعلئ نے ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں کہا کہ سماجی برائیوں کے سدباب کے لیۓ معاشرے کے تمام افراد خاص طور سے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وفد نے معاملے کی نزاکت کے حوالے سے وزیراعلئ کے فوری ردعمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوۓ انکا شکریہ ادا کیا
Next Post
Comments are closed.