Khabardar E-News

کوئٹہ : 2 کروڑ روپے کا غیرملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ نے زیارت کسٹمز چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوے 2 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برامد کرلیا ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز زیارت کراس پر واقع کسٹمز چیک پوسٹ کے عملے نے سخت چیکنگ کے دوران ایک چھ ویلر ھینو ٹرک کو شک کی بنا پر روکا۔ تلاشی کے دوران ٹر ک سے چھالیہ، ایرانی خشک دودھ پاؤڈر، مختلف قسم کے ٹائرز،پلاسٹک بیگز، کاسمیٹکس اور سیگریٹس برامد کی۔ جس کے بعد ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
ترجمان کسٹم ڈاکٹر عطاء بڑیچ کے مطابق زیارت کراس پر چیک پوسٹ اسی سال قائم ھوا ہے اور روان ہفتے کے دوران 8 کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا جا چکا ہے کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید سالارزائ، ایڈشنل کلیکٹر معین افضل علی، ڈپٹی کلیکٹر ڈاکٹر زوہئیب سنڈیلہ نے سپرنٹنڈینٹ سلیم اغا ، انسپیکٹر احمد نواز زہرئ اور انسپیکٹر بشیر وزیر اور تمام اسٹاف کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Comments are closed.