Khabardar E-News

کوئٹہ: بد قسمتی سے ہم بدعنوانی کے دلدل میں گھیرے ہیں، سید ظہور آغا

158

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار نیوز ) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے جمعرات کو کوئٹہ میں انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا
جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا،آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے اور ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللّٰہ کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی –
تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ لفظ “بد عنوانی” بہت بڑا چیپٹر یے، اور ہم بد قسمتی سے اس دلدل میں گھیرے ہوئے ہیں،
انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کا مقصد لوگوں کی حق تلفی کرنا ہے اس خاطر اللہ کے احکامات کو نظر انداز کر کے کرپشن جیسا گھنونا کام کیا جاتا ہےاور نتجے میں اللّٰہ کی ناراضگی کے ساتھ حقووق اللّٰہ کی بھی تلفی ہوتی یے،
انہوں نے معاشرے سے بدعنوانی ختم کرنا صرف نیب کا کام نہیں بلکہ ہم سب کو اس میں اپنا کردار ادکرنا چاہیے کونکہ نیب کاروائی کرتی ہے، اربوں روپے خزانے میں جمع کرواتی یے،اور مال بٹورنے کے لیے بد عنوان افراد مل کر حکمت عملی بناتے ہیں،اگر ہم انفرادی طور پر طے کر لے غلط کام نہیں کریں گئے تو معاشرہ بہتر ہوگا،اور ہمارے معاشرے میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں اُن کو سراہانے کی ضرورت یے،
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے عالمی دن انسدادِ بد عنوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میں نے اپنی سروس کے دوران جو مسئلہ پیش آیا وہ کرپشن تھا، کیونکہ بد عنوانی کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے،
انہو ں نے بتایا کہ نوجوان تعلیم حاصل کرتے ہیں اور نوکری کوئی اور کو مل جاتا ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے چینی پھیلتی یے جبکہ کرپشن کے ذریعے ملازمتیں حاصل کرنے والوں کو خط لکھنے تک نہیں اتا،
مطہر نیاز رانا کے مطابق کرپشن ہم خود ختم کر سکتے ہیں،اور اس کے خاتمے کے لیے نیب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ : سرکاری افسران کے بارے میں نیب کو تمام معلومات ہوتی ہے اور بچوں کو چاہیے اپنے والدین سے سوال کریں، پیسے کہاں سے آئے ہیں، تاکہ ہم مل کر اور ضمیر جگا کر کرپشن کا خاتمہ کرسکیں
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے اس موقع پر کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہے لیکن اپنے محکمے کو ٹھیک کرنا بڑی بات یے اس لیے بوچستان  میں پولیس کی غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی،اور انے والے دنوں میں شاہراہوں پر مذید چیک پوسٹ ختم کی جائے گی، تاہم اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چیک پوسٹز موجود رہیں گی
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پولیس میں میرٹ کی بنیاد میں بھرتیاں کی گئی جبکہ آنے والے دنوں میں دو ہزار افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جاے گا تاکہ تھانہ کلچر کو تبدیل کیا جاسکے اس مقصد کےلیے ہر تھانے میں اسٹیشنری مہا کی گی تاکہ پولیس عوام سے پیسے نہ لےسکے
ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللّٰہ نے کہا کہ ہم سب کا یہاں جمع ہونے کا مقصد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ بدعنوانی کے باعث ملک کو اس وقت معاشی طور پر مسئال کاسامنا یے،
انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک مقصد عوام میں بدعنوانی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہےکیونکہ دس پندرہ فیصد بد عنوان افراد کو پگڑنے سے بد عنوانی ختم نہیں ہوگی،
انکے مطابق نیب کی کوشش ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کیا جاے اس مقصد کے لیے گزشتہ سال پانچ سو ذائد شکایات موصول ہوئی اور ڈیڑھ سو شکایات پر ریفرنس دائر کئے گئےان میں سے کچھ کیسز کی تحقیقات اور کچھ کیسز کے ٹرائل ہورہے ہیں

Comments are closed.