Khabardar E-News

کراچی ہسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹروں کی حالت میں بہتری ، ڈاکٹر جوگیزئی

95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزٸی ، سیکرٹری صحت بلوچستان

عبداللہ خان اور چیف پلاننگ آفیسر غلام رسول زہری نے آغا خان ہسپتال کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ

زیر علاج ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، اسٹاف نرس اور پیرامیڈیکس کی عیادت کی

نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئینے کہا کہ روز اول سے فوری طور پر کانگو وائرس

سے متاثرہ طبی عملے کو بہتر علاج و معالجے کے لیے سرکاری خرچ پر آغا خان ہسپتال کراچی منتقلی کی

ہدایات جاری کی۔

اس موقع پر نگران وزیر صحت اور اور سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز

اور طبی عملے کا علاج کرنے والے آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات

ملاقات میں انہوں نے انتظامیہ آغا خان ہسپتال کراچی کو ہدایات جاری کی کہ کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور

طبی عملے کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوٸی کسر نہ چھوڑی جاے۔

نگران وزیر صحت کے مطابق آغا خان ہسپتال کراچی کا طبی عملہ واٸرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال

بہتر انداز میں کر رہا ہےان

تمام متاثرہ مریضوں کا علاج مکمل طور پر سرکاری اخراجات پر آغا خان ہسپتال کراچی میں کیا جارہا ہے۔
نگران وزیر صحت بلوچستان سے ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی ڈاکٹرز کانگو سے متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تیمارداری کے لیے موجود ہیں
حکومت بلوچستان کے اخراجات پر ان کا آغا خان ہسپتال کراچی میں پی سی آر ٹیسٹ کروایا جاے
جس پر نگران وزیر صحت بلوچستان نےحکومت بلوچستان کے اخراجات پر ان ڈاکٹرز کا آغا خان ہسپتال کراچی میں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا وعدہ کیا
سیکرٹری صحت نے کہا کہ پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مؤثر اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کانگو وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے۔ بلوچستان سے کانگو وائرس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

Comments are closed.