Khabardar E-News

ژؤب دانہ سر روڈ 3 دن بعد ٹریفک کے لیےعارضی بحال

42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب ( ندیم نیئر سے ) گزشتہ کئی دنوں سے ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر

دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گیا تھا.

جس کے بعد این ایچ اے نے ضلع شیرانی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدمات شروع کیے اور

گزشتہ کئی دنوں سے بند روڈ کو اب کچھ دیر پہلے کچھ وقت تک کے لیے صرف اور صرف چھوٹی

گاڑیوں کیلئے کھول دیا ہے.

تاہم انتظامیہ نے قومی شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کیلئے بند کرکے اپنا کام مزید تیزی کے ساتھ شروع کردیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ ہماری کوشش جاری ہے. کہ ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو

انشاءاللہ آج شام تک مکمل طور پر کھول دیا جائے گا. اگر مزید لینڈ سلائیڈنگ نہ ہوئی تو

دوسری جانب سڑک کے دونوں کنارے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم راستہ کھلنے کے باعث کئی

چھوٹی گاڑیاں نکلنے میں کامیاب ہوئی

جو ضلعی حکام کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یہاں پھنسی ہوئی تھی

یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان کے سرحدی ضلع شیرانی میں دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائینڈنگ ہوئی

تھی اور پہاڑی کا ایک بڑا تودا سڑک پر آگرا جس کے باعث ژوب ڈی آئی خان روڈ ہرقسم کے ٹریفک کے

لیے بند ہوگئی تھی

Comments are closed.