Khabardar E-News

کمانڈر 12 کور کی ہدایت پرپشین ،قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف آپریشن

111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ انسداد منشیات آپریشن کا آغاز کیا ہے

کمانڈر 12 کور کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد منشیات آپریشن جاری ہے

جس کے باعث کوئٹہ ڈویژ ن کے قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں منشیات کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری

ہیں اور قلعہ عبداللہ آپریشن کے تسلسل میں پشین میں بھی منشیات کے گوداموں پر لیویز کی کاروائیاں ہوئی ہیں

جس میں منشیات بنانے کی 9 فیکٹریا ں اور گودام نذر آتش کردیے گئے
جسکی مالیت کروڑوں روپے ہے اور تیار اور زخیرہ کی گئی منشیات فیکٹریوں اور گوداموں سمیت جلا دی گئیں
کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں مقامی قبائل کی بھرپور تائید و حمایت شامل ہے اور علاقے کے عام کا ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے
کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کا متعلقہ علاقے کا دورہ آپریشن کا جائزہ لیا اس سے قبل کمشنر کو ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر)جمیل بلوچ کی آپریشن پر بریفنگ دی جس پر کمشنر کوئٹہ کی لیویز ٹیم اور انتظامی افسران کی کارکردگی کی تعریف کی
کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ منشیات کے کاربار میں ملوث عناصر اور انکے ٹھکانوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاۓ گی

Comments are closed.