کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی
پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی ملاقات کی
ملاقات میں صوبائی وزراء پارلیمانی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سیکرٹری توانائی اور
سیکرٹری زراعت کی بھی شرکت کی
وفد نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کی کامیابی پر وزیراعلیٰ
بلوچستان اور اراکین کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا
کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے زمینداروں کے درینہ مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں
ہماری کوشش ہے کہ ایک ماہ میں اس منصوبے پر کام مکمل کر لیا جائے جب تک اس منصوبے پر مکمل عمل
درآمد ہوتا ہے اس وقت تک زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی
یاد رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گذشتہ روز دورہ کوئٹہ کے موقع پر حکومت پاکستان اور حکومت
بلوچستان کے مابین ایک معاہد دستخط کیا
جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر صوبے میں 28 ہزار سے زاہد زرعی ٹیویلوں کو بجلی سے
شمسی توانائی پر منتقل کرنے کاکام تین ماہ میں مکمل کریں گے
Comments are closed.