Khabardar E-News

کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کے تحت 800 کیمرے شہر میں نصب

141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ فعال ہوگیا سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت اعلی معیار کے 8 سو سے زائد کیمروں سے شہری کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہوگیا
کوئٹہ میں دہشتگردی کی روک تھام اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کی جدید کیمروں سے نگرانی کا عمل شروع کردیا گیا
سیف سٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر عدیل اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے اہم کیسز میں معاونت ہوئی ہے سیف سٹی پروجیکٹ سے دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں مدد ملے گی
اںہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے
عدیل کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مزید 7 سو کیمرے بھی جلد شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر نصب کیے جائیں گے
یاد رہے کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا آغاز سال 2017 میں اس وقت ہوا تھا جب کوئٹہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا تھا
حکام کے رپورٹ کے مطابق جدید کیمروں کی تنصیب سے کوئٹہ شہر میں جرائم میں واضع کمی واقعہ ہوئی ہے

Comments are closed.