Khabardar E-News

کوئٹہ: تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے ، بیوٹمز ملازمین کا مطالبہ

356

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کی دوسری بڑی جامعہ بیوٹمز کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا

احتجاج ہیں اور آج دوسرے روز بھی یونیورسٹی کے ملازمین نے جامعہ کے مرکزی دروازے پر دھرنا جاری

رکھا

ان ملازمین کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے اور یہ ملازمین مئی

کی تنخواہ سے تاحال محروم ہیں ،

ملازمین کے مطابق انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے، مگر صوبائی حکومت تنخواہوں کی

ادائیگی کی سمری کی منظوری میں تاخیر کر رہی ہے ،

بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر نعمان کاکڑ نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی سمری منظور نہ کرنا سمجھ سے

بالاتر ہے،بلکہ انتظامیہ کی بد عنوانی اور بے ضابطگیوں کی سزا ملازمین کو کیوں دی جا رہی ہے ،

جس کے باعث بلوچستان کی دوسری بڑی جامعہ بیوٹمز کے ملازمین آج تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا

احتجاج ہیں

یونیورسٹی کے ملازمین کا جامعہ کے مرکزی دروازے پر دھرنا آج دوسرے روز جاری دھرنے سے خطاب

میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شمش الہدی نے کہاکہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں

تاخیر کی جارہی ہے اور عید کی آمد کے باوجود ملازمین کو مئی کی تنخواہ سے تاحال ادا نہیں کی گئی ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری فوری طور پر منظور کی جائے بصورت دیگر

تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا،

اس بارے میں صوبائی وزیرخزانہ اور وزیراعلی کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب نفی

میں ملا

Comments are closed.