Khabardar E-News

بلوچستان میں 21 اپریل کو بارشوں کی نئی لہرداخل ہونے کی پیشنگوئی

152

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( خبردار ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے21 اپریل کو بلوچستان میں تیز بارشوں کا  ایک اور مغربی لہر

کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے موسمی نظام سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشیں ہوں

گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’کراچی سمیت سندھ میں نئی ​​مغربی لہر کے اثرات کی پیش گوئی کرنا قبل از

وقت ہوگا۔

موسم کا نیا سسٹم کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث

عید الفطر پر موسم خوشگوار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم موسم کا سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسم کی رپورٹ

کے مطابق، “10 سے 13 اپریل تک سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران ملک میں مجموعی طور پر معمول سے قدرے زیادہ بارش

کے رجحان کی پیش گوئی کی ہے۔ نجی چینل اے آر وائی کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی

پنجاب میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی

توقع ہے جبکہ ملک کے وسطی حصوں میں معمول سے نیچے رہنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.