Khabardar E-News

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کا جائزہ لینے کے لئے دورہ گوادر

112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارڈیسک ) پاکستان کےآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گذشتہ  روز  صوبہ بلوچستان میں سی

پیک منصوبے  کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا  ایک روزہ دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  کو دورہ گوادر کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال

پر بریفنگ دی گئی۔

سی پیک سیکیورٹی،پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف

نے بلوچستان کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف  کی وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر منتخب نمائندوں اور

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی،

جس میں انہوں نے کہا کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل

نہیں کر سکتے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس موقع پر آرمی چیف

نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔

آرمی چیف  نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے

متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلا ن کیا۔

آرمی چیف سے ملنے اور سی پیک کی صورتحال تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعلی بلوچستان

میرعبدالقدوس بزنجو گذشتہ روز گوادر پہنچ چکے تھے

Comments are closed.