سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کے اڈے میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق اننت ناگ میں واقع بھارتی فوجی بیس میں پانچ مزدور تعمیراتی کام میں مشغول تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ فوجی اڈے میں کھڑی ملٹری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی واقع ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض احمد اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
دھماکے کی نوعیت اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم دھماکے سے متعلق بھارتی فوج نے کسی قسم کا بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے جب کہ صحافیوں کو بھی جائے وقوعہ جاننے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
Comments are closed.