ریاض: سعودی عرب میں خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں پر11 مارچ سے 15 مارچ تک عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب عمارات، ابوظہبی، قطر، بحرین، کویت، عمان سے آنے والی پروازوں پر 11 مارچ سے 15 مارچ تک سعودی عرب داخلے پرعارضی پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹرمحمد بن عتیبی کی زیردستخط خلیجی مملکت کی ایئرلائنز کو اس بارے میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی سعودی عرب کے لئے بکنگ عارضی طورمعطل کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 25 ممالک کا دورہ کرنے والے مسافروں کو 31 مارچ تک داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جن میں چین، کوریا، ہانگ کانگ، اٹلی، مکاؤ، جاپان، اٹلی و دیگر ممالک شامل ہیں۔
سعودی ائیرلائن کے مطابق کورونا وائرس کے تدارک کے لئے سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پرعارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم جوعمرہ زائرین پہلے سے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس پہنچانے کا بندوبست جلد ازجلد کیا جائے گا۔
Comments are closed.