لاہور : قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستانیوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے منسوخ کردیئے ہیں، نئی پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو آن لائن یا آن ایرائیول ویزا پر قطر نہیں آنے دیا جائے گا تاہم صرف ورک ویزے یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔
قطر کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے دوحا جانے والی قطر ائیر ویز کی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.