Khabardar E-News

وزیر اعلی بزنجو کا بغیرپروٹوکول دورہ سبزل روڈ اور شہریوں کی شکایات

7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئیٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوامی شکایات پر سبزل روڈ کا دورہ کیا

صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بھی انکے ہمراہ تھے وزیراعلئ بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے سبزل

روڈ پہنچ گیۓ

جبکہ وزیراعلئ کے دورے کے لیۓ حسب معمول نہ تو روٹ لگایا گیا اور نہ ٹریفک کو روکا گیا

وزیراعلئ بزنجو نے سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے علاقے میں پیدا ہونے والی ناگفتہ بہ صورتحال کا جائیزہ لیا

اور علاقہ مکینوں نے ملاقات کی اور انہیں تعمیراتی کام میں تاخیر اور نکاسی آب کے نظام کی ابتری سے

متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا

لوگوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیۓ گیۓ

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے کوئیٹہ پیکج کے نام پر روڈ کو کھود کر چھوڑ دیا گیا ہےارد گرد کی

گلیوں میں نالیوں کا گندا پانی کھڑا ہے

اور مکین مسجد تک نہیں جا سکتے ہیں

علاقہ مکینوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سبزل روڈ کی تعمیر و توسیع کا کریڈٹ تو لیا لیکن زمین پر کام

نہیں کیا گیا

وزیر اعلی بزنجو کا بغیرپروٹوکول دورہ سبزل روڈ اور شہریوں کی شکایات

 

وزیراعلئ  بزنجونے علاقے کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کچھ اچھا ہے کی

رپورٹس پراعتماد نہیں اس لیۓ صورتحال کا خود جائیزہ لینے آیا ہوں

وزیراعلئ نے کہا کہ علاقے کی صورتحال کے زمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں تصویر کا دوسرا رخ دکھا کر کریڈٹ لینا تو آسان ہے لیکن زمین پر کام نہ کر

کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کرنا درست نہیں

وزیراعلئ نے کہا کہ منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کے فقدان سے سبزل روڈ کی تعمیر تعطل کا شکار ہے تاہم

منصوبے میں پاۓ جانے والے نقائص کو دور کیا جا رہا ہے

اور صورتحال کو فوری بہتر کیا جاۓ گا وزیراعلئ نے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی کو نکاسی آب کے لیۓ جنگی

بنیادوں پر اقدامات کرنے اور پی ڈی کوئیٹہ پیکج کو

روڈ کی تعمیر کے کام کافوری آغاز کرنے کی ہدایت کی وزیراعلئ نے کہا کہ دو دن بعد وہ دوبارہ علاقے کا

دورہ کرینگے

کوئٹہ: سی اینڈ ڈبلیو کابرطرف ملازم وزیراعلی قدوس بزنجو کے سامنے رو پڑا

علاقہ مکینوں نے فوری اقدامات کے حکم پر وزیراعلئ قدوس بزنجو سے تشکر کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ

آپ کے عوامی

فلاح وبہبود کے کاموں کی وجہ سے عوام کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں

وزیراعلئ نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے حکام کی نالائقی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جاۓ

گی افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں وزیراعلئ نے ہزارہ ٹاؤن کلی کیرانی اور مغربی بائی پاس کا بھی

دورہ کیا

انہوں نے مغربی بائی پاس کی توسیع کے منصوبے میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا

انہوں نے کہا کہ تاخیر کی زمہ داری این ایچ اے پر عائد ہو تی ہے اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کی جاۓ گی

Comments are closed.