Khabardar E-News

رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاؤں گا، اسحاق ڈار

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور / لندن: مسلم لیگ (ن)  کے رہنما اسحق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری وڈیو بیان میں سابق وزیر خزانہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میری رہائش گاہ کو بے گھر لوگوں کے لیے وقف کرنا توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے27  جنوری کو اس کیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔ حکومت نے یہ اقدامات مفرور ہونے پر لیے ہیں لیکن بنیادی طور پر مفرور ہونے کا فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔

Comments are closed.