سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والوں کو جوابدہ ہونا ہو گا، ماضی میں طاقتور نے قانون کو اپنے مفاد کے ساتھ جوڑا ہوا تھا، وزیراعظم نے کہا کہ چوروں کو نہیں چھوڑوں گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، گٹھ جوڑ کے خلاف وزیراعظم کی جدوجہد آخری مراحل میں داخل ہورہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلے سڑے نظام میں اصلاحات کے لیے چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم کی اصلاحات پالیسی کو مافیا ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، ملک میں کچھ نیٹ ورک آٹا اور چینی کے بحران کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ گٹھ جوڑکیا ہے، وزیراعظم نے آٹا بحران پرصوبائی حکومتوں کومتحرک کیا ہے۔
Comments are closed.