Khabardar E-News

میئر کراچی کا سرکاری زمین سے قبضہ چھڑانے کیلیے ڈی جی رینجرز کو خط

125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی زمین سے قبضہ چھڑانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے پولیس کے روئیے سے تنگ آگر رینجرز سے مدد طلب کرلی ہے اور کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا دیا ہے۔

خط میں وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی 200 ایکڑ زمین پر مافیا قبضہ کررہی ہے، دسمبر میں مافیا کے کارندوں نے کے ایم سی سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کیا جب کہ 3 جنوری کو پاک کالونی تھانے میں زمین پر قبضے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی لہذا رینجرز قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے میں مدد کرے۔

Comments are closed.