Khabardar E-News

چمن: افغانستان میں بارش سے متاثرین کےلئے امدادی سامان روانہ

200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن ۔ (رپورٹ سید سردار محمد خوندئی)

کراچی پاکستانی عوام کی طرف سے افغانستان کے حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لئے تین ٹرک سامان

افغان حکومت کے حوالے کر دئے گئے جس میں خوردنی اشیاء کمبل رضائی اور دیگر اشیاء ضروری شامل

تھے

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے یہ تین ٹرک افغان بھائیوں کے لیے ان کے حکومتی نمائندے کے

حوالے کر دئے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملک افغانستان

کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا ہے اور ہمیشہ انکی ہر ممکن مدد کی ہے

اس موقع پر موجود مولانا محمد میر اور افغان حکام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ٹرک حوالے کے دوران دیگر

علماء اور متعدد معززین اور پاکستانی حکام بھی موجود تھے

چمن کے ایم پی اے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چمن اور

ملحقہ علاقوں میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جاری امدادی کاموں کے متعلق

رپورٹ لی

اتوار کے روز بھی ضلعی انتظامیہ کی موجودگی اور ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کے زیر نگرانی

پی ڈی ایم اے کی طرف سے فراہم کردہ امدادی سامان 80 گھرانوں میں تقسیم کئے گئے جس میں مختلف اشیاء

شامل تھے

اس دوران چمں کے مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں اور علماء کرام بھی موجود تھے

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں نے ضلع چمں میں بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچائے ہیں جو کہ تین سو کے قریب

گھروں کے دیواریں اور متعدد کمرے گرے تھے

Comments are closed.