Khabardar E-News

کوئٹہ :خون جمادینے والی سردی میں میڈیکل کالجز طلباء کا حتجاج جاری

283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) خون جمادینے والی سردی میں تین میڈیکل کالجوں کے طلباء کا حتجاج آج اتوار کے روز بھی جاری ہے

ان طلبہ کی جانب سےگذشتہ چار ہفتے سے زائد جاری احتجاج پاکستان میڈیکل کمیشن کے خصوصی ٹیسٹ کے خلاف کیا جارہا ہے ۔

احتجاج میں شامل طلبہ کا موقف ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے یہ شرط غیر منصفانہ اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے
اس سلسلے میں طلباء نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو سے بھی ملاقات کی تھی ملاقات میں وزیر صحت احسان شاہ بھی موجود تھے
طلباء نے پاکستان میڈیکل کونسل کے ٹیسٹ پر اپنے تحفظات سے وزیراعلی کو آگاہ کیا

اور وزیراعلی نے یقین دھانی کرائی کہ آپ کا مسئلہ حل کیا جائے گا، : سابقہ حکومت کی کوتاہی ہے اس میں طلباء کا کوئی قصور نہیں،
وزیر اعلیٰ قدوس بزنجونے مذید کہا کہ طلباء کے مسائل پر پی ایم سی سے بات کی جائے

تاکہ بلوچستان کے طلباء کا سال ضائع نہ ہو –

Comments are closed.