کوئٹہ : .وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج اوتھل میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے
اور مجموعی طور پر کوئیٹہ کراچی شاہراہ پر بڑی تعداد میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے تناظر میں کوئیٹہ
کراچی کے مختلف مقامات پر ٹراما سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے
سماجی رابطے کی سائیڈ پر وزیراعلئ نے محکمہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر سرجری اور دیگر طبی
سہولتوں سے آراستہ ٹراما سینٹر کے قیام کے منصوبے کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی
جبکہ انہوں نے محکمہ مواصلات کو سول ورکس اور منصوبے کے تکنیکی امور پر محکمہ صحت کو معاونت
کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے
اوتھل،وڈھ ،سکندرآباد اور قلات میں ٹراماسنٹرقائم کیے جائینگے-وزیراعلی بزنجو
وزیراعلئ نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد کی فراہمی کے زریعہ
قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں
وزیراعلئ نے اوتھل ووڈھ سکندر آباد اور قلات میں ٹراما سینٹر قائم کرکے وہا ں سرجن اور ماہر طبی عملہ
تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلئ کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹروں کا قیام حکومت کے ترجیحاتی منصوبوں
میں شامل ہو گا.
Comments are closed.