Khabardar E-News

کوئٹہ: سی ٹی ڈی آپریشن 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

163

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) کاونٹر تررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گذشتہ رات کوئٹہ کے علاقے مشر قی بائی

پاس پر مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں6 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور وہاں سے بھاری مقدار میں

گوالہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے

کوئٹہ میں ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب

مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کی –

کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوے،

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ہوا ہے ،

ترجمان نے ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتائی ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا

دہشتگرد بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی

Comments are closed.