Khabardar E-News

پنجگور کے پہاڑی علاقے سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

145

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور( وحید بلوچ سے ) پنجگور کے پہاڑی علاقے حانے تل کے ایریا زراپ کور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں
لیویز کے مطابق واقعہ پنجگور کے پہاڈی علاقہ حانے تل زراپ کور میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجگور سندے سر عیسئی کے رہائشی حمزہ ولد غلام جان امان جان ولد غلام جان شعیب ولد عبد الواحد خلیل ولد حاجی بلال داؤد ولد یسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد انکی لاشیں پہاڑی علاقے زراپ کور میں پھینک دی تھیں
بعد ازاں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گی
امقتولین کے ورثا کے مطابق پہاڑی علاقے میں قتل ہونے والے پانچوں افراد شکار کی غرض سے گئے تھے جہنیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے لیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی نے اس واقعہ کی زمہ داری قبول کی ہے –

Comments are closed.