Khabardar E-News

حب: میر عبدالقدوس بزنجو شاہد حساب کتاب میں کمزور ہیں . جام کمال خان

48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب ( نامہ نگار ) سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں مالی بحران کی صورتحال کو مسترد کرتے ہوے انکشاف کیا کہ صوبائی خزانے میں 40 ارب روپے کی موجود ہے – پیر کو اپنے آبائی شہر حب میں مقامی صحافیوں سے بات کرتےہوے سابلق وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے خزانے میں ابھی بھی 40 سے 50ارب روپے اب بھی پڑے ہیں. اور صوبے میں کوئی مالی بحران نہیں ہے AG آفس کو خط لکھا جائے سب کچھ پتہ چل جائے گا.
سابق وزیر اعلی کے مطابق وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کو شائد حساب کتاب کا ٹھیک طرح سے نہیں آتا. مگر بلوچستان حکومت کے حساب اتنا پیسہ ہے جو موجودہ PSDP کو مکمل کرسکتا ہے.
ایک سوال کے جوا ب میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں میں باپ پارٹی کا حصہ ہوں. جبکہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے –

Comments are closed.