Khabardar E-News

ڈاکٹرامیر مری کے قاتل کوڈرامائی انداز میں گرفتارکیا ہے -اسد خان ناصر

58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر نے کہا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر ڈاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا جس نے گذشتہ روز کلینگ میں ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا –
پیر کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوے انہوں نے کہا کہ 5 نومبرمشرقی بائی پاس پر ڈاکٹر امیر الدین مری کو کلینک کے اندر گولیاں ماری گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پے مارے اور ڈاکٹر امیر الدین مری کے قتل میں ملوث ملزم محمد گل کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کہا کہ ڈاکٹر امیر الدین مری کے قتل میں ملوث ملزم کو جدید تفتیش کے ہر پہلو کو زیر استعمال لاکر گرفتار کیا گیا جس کےلیے پولیس ٹیم نے بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوے قاتل کو گرفتار کیا اور اس وقت گرفتار کیا گیا ملزم سے تفیشن جاری ہے –
ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر نے بتایا کوئٹہ میں دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کےلیے مختلف اقدامات کررہے ہیں جس کے باعث سریاب روڈ پر چھوٹے واقعات ہوئے جس میں زیادہ نقصانات نہیں ہوئیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ مشیات فروشوں کے ٹیکانوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
اسد خان ناصر نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال معاملہ کورٹ میں حکم کی تکیمل کرینگے۔

Comments are closed.