آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی ملاقا ت مقبوضہ کشمیر وخطے کی صورتحال ، افغان امن عمل و باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کے وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات، خطے کی صورتحال ، افغان امن عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ امریکی سینیٹرز نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ امریکی سینیٹر کرسٹوفرہولین اور میگی حسن نے آرمی چیف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ امریکی سینیٹرز کے وفد نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی افغان امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکی کوششوں کی تعریف کی ہے
Comments are closed.