Khabardar E-News

ہم پاکستان کوچلانے کےلئے مہم چلائیںگے،محمود خان اچکزئی

115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرمارچ اس لئے نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کوہٹاؤ اور دوسرے کو لاؤ مارچ مارشلا لائی قوتوں کو راستہ روکنے کیلئے ہونا چاہیے
جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی یہ ملک نہیں چلے گا اور تمام قوتوں کو چاہیے کہ وہ آئین کی بالادستی کو تسلیم کر یں
کوئٹہ/پشین(نامہ نگار)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پہلے بھی جدوجہد کی اور آئندہ بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ہر وہ مارچ جوآئین کی بالادستی کیلئے ہو ہم اس کی حمایت کرتے ہیں مارچ اس لئے نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کوہٹاؤ اور دوسرے کو لاؤ مارچ مارشلا لائی قوتوں کو راستہ روکنے کیلئے ہونا چاہیے صوبے میں بلوچوں کے ساتھ جھگڑا نہیں چاہتے مگر اپنے حقوق سے بھی دستبردار نہیں ہونگے برابری کے بنیاد پر رہنے کیلئے تیار ہیں اگر برابر نہ ہوئی تو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پشین بازار فٹبال اسٹیڈیم میں 7اکتوبر کے شہداءکے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی نہیں ہوگی یہ ملک نہیں چلے گا اور تمام قوتوں کو توبہ کرنا چاہیے کہ وہ آئین کی بالادستی کو تسلیم کر کے اس ملک کو چلائیں تو ہم ساتھ دینگے اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ وہ آئین کی بالادستی کے بغیر ملک چلا ئے گا تو ہم کسی بھی صورت ان کے ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے چاہیے اس کیلئے ہمیں بڑی قربانی ہی دینا نہ پڑے ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے مگر آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپناکردار ادا کرینگے یہ ملک آئین اور قوموں کی حقوق تسلیم کئے بغیر نہیں چل سکتا 70سال میں جو کچھ کیا اب سب کوتوبہ کرنا چاہیے اور اس ملک کو خطے میں پر امن اور ترقیاتی بنانے کیلئے آئین کی پاسداری ضروری ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے بلکہ پاکستان کوچلانے کیلئے مہم چلائیں گے اگر کوئی ملک کی آئین کو تسلیم کرے اور اگر کوئی ملک میںآئین کی بالادستی نہیں چاہتے ان قوتوں کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،جمعیت علماءاسلام کی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے مگر مارچ کسی کوگرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالادستی کیلئے ہونی چاہیے مارچ اس لئے نہیں ہونا چاہیے کہ موجودہ وزیر ا عظم کوہٹا یا جائے اور کسی اور کو لانے کیلئے مارچ ہو تو پھر ہم کسی بھی صورت ساتھ نہیں دینگے مارچ مارشل لائی قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ہونا چاہیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتونوں کی حقوق کیلئے ہرقربانی دینے کیلئے تیار ہیں جب تک ہمیں اپنے حقوق حاصل نہیں ہونگے اس وقت تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں پشتون اپنی سرزمین اور بلوچ اپنی سرزمین پرآباد ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ پشتون ہمارے سرزمین پرآباد ہیں اگر کوئی ہمارے ساتھ برابری کے بنیاد پر رہنا چاہتے ہیں تو ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں اور ہم کسی سے بھی کوئی جھگڑا نہیں چاہتے بلوچ ہمارے بھائی ہیں اور وہ خود اس وقت مشکل وقت سے گزررہے ہیں آئیں ہم سب ملکر اس صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کریں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی نظریہ سیاست پشتونوں کے خون کے قرض دا ر ہیں سازش کے تحت پشتونوں کو دیوار سے لگا یاگیا پشتون اکابرین کو اس بنیاد پر سزاءدی گئی کہ وہ ملک میں ایک ووٹ کانعرہ لگا تے تھے مگر کچھ قوتوں کو یہ پسند نہیں تھی ووٹ کے جدوجہدپر ہمیں جو سزا دی گئی ہے آج وہی قوتیں ہر انتخابات میں آکر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں جب ہم جمہوریت اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے تھے تو ہمیں جیلوں میں ڈا لا گیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماءاور کارکن قومی جرگہ کی تاریخ طے کرتے اور جو بھی فیصلہ ہوگیا ہم ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے پہلے پشتونوں کا ایک جرگہ بلا یا جائے تو مولانا فضل الرحمان نے رات کو اپنی رہائش گاہ پر مجھ سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں آفتاب شیر پاؤ کو بلا یا اور پی ٹی ایم پشتونوں اور افغانستان کے معاملات پر بات چیت ہوئی مگر کسی نے بھی اس پر اتفاق نہیں کیا اب ہم ایک جرگہ بلائیں گے اور تمام پشتون قیادت مبصرین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دیں گے

Comments are closed.