Khabardar E-News

چینی اور آٹا مزید مہنگا

293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چینی اور آٹا مزید مہنگا

مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے مہنگائی کی شرح مزید میں مزید اضافہ ہو گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واراعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.70فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔

فائلر اور نان فائلر کتنا ٹیکس بھریں گے؟ ایف بی آر نے بتا دیا

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر42 فیصد ، پیاز کی قیمت میں8.70 فیصد ،آلو4.79فیصد ، گندم کا آٹا4 فیصد ، گڑ 4 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 3.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیزل2.95فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی معمولی سستا ہوا جبکہ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے102 ، چاول77 فیصد اور آلو 69 فیصد مہنگا ہوا۔

معروف ٹک ٹاکر خاتون حادثےمیں جاں بحق

Comments are closed.