ہرنائی( عارف ترین ) بلوچستان کے ضلع ھرنائی میں دہشت گردی، بھتہ خوری، بدامنی کے خلاف عوامی اتحاد
کی اپیل پر ہرنائی و شاہرگ میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ کاروباری مراکز بند ہیں
ہڑتال کے موقع پر عوامی اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت دہشت گردی ،بھتہ خوری
،بدامنی کےخاتمے ،امن کی قیام ٹھوس اقدامات کرے ،
عوامی اتحاد کے مطابق 26جون کو مانگی کے مقام پر جلائے گئے ٹرکوں کے مالکان کو معاوضہ اور مغوی
افراد کو بازیاب کرے اور ضلع ہرنائی میں کوئل مائنز ،ٹرکوں کو جلانے ،اغواء اور بدامنی میں ملوث عناصر
کو گرفتار کرے
ہرنائی میں جاری ہونے والے ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی جان ومال تجارت و کاروبار کی تحفظ او
ر کوئٹہ ھرنائی مرکزی شاھراہ پر سفر جو محفوظ بنائے اور مختلف مقامات پر ٹرکوں کو جلانے اور نقصان
پہنچانے کے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کرے
یاد رہے کہ عوامی اتحاد میں سیاسی پارٹیوں ،عوامی نمائندوں ،قبائلی عمائدین،وکلاہ ، کول مائینز،
تاجر،ٹرانسپورٹ و مزدور تنظمیں شامل ہے
ان کے مطابق عوامی اتحاد کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا
واضع رہے کہ 26 جون کو ہرنائی سے پنجاب جانے والے 20 سے زائد ٹرکوں کو کوئلہ سمیت نامعلوم افراد
نے زیارت کے علاقے مانگی میں نذ ر آتش کیا گیا تھا
Comments are closed.