Khabardar E-News

پاک افغان تجارت کے لیےروڈ اورٹریں سروس اہم ہے امیرخان متقی

136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردار نیوز ) افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور

افغانستان کو ملکر ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ ، سڑکوں کی تعمیر اور ریلوے سسٹم بنانے کی ضروت ہے

اسلام آباد میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہو ے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تجارت کے لئے کسٹمز کے

نظام کو ڈیجیٹل کرنا ہوگا

اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کو انرجی کرائسس کا سامنا ہے جس پر دونوں ممالک کے ملکر قابوں پانا

ہوگا

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان اور افغانستان کو سیاسی مسائل کر سامنا رہا ہے تاہم امید ہے

اگلے چند سالوں میں پاک افغان تجارت 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کرجائیگی

انکے مطابق دونوں ممالک کے پاک بے شمار وسائل موجود ہیں ملکر ترقی کے نئے باب کا اغاز کرنا ہوگا

جس کے لیے پاکستان کے ساتھ چین ، ایران ، روس اور وسط ایشائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں

ہیں

اس کے علاوہ قطر ، ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ بھی بہتر تعلقات چاہتے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انکا یہ بھی کہناتھا کہ 44 سالوں سے جاری عدم استحکام کے بعد اج افغانستان بہتری

کی راہ پر چل پڑا ہے

امید ہے کہ پاکستان میں منعقد سہ فریقی اور دوطرفہ مزاکرات افغانستان کے لئے سازگار ہونگے

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین انٹری ، ٹریڈ ، افغانستان کو تسلیم کرنے سے 5حل طلب

مسائل ہیں جس میں کرپشن پر قابوں پانے کی کوشش بھی شامل ہے

انکے مطابق افغان حکومت 1 ملین سرکاری ملامین کو تنخواہ ، 3لاکھ 50 ہزار یتیموں ، ڈیڑھ لاکھ بیواوں اور

معذوروں کو ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے

ٹی ٹی پی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور پاکستان کے درمیان مزاکرات میں مدد کی کیونکہ پاکستان

نے دہشتگردی سے 80 ہزار جانیں دیں اور امید ہے سیکیورٹی سے متعلقہ امور بھی مزاکرات سے حل ہونگے

Comments are closed.