Khabardar E-News

سانحہ بارکھان : ڈی این اے رپورٹ ، مقتولہ سےجنسی زیادتی کی تصدیق

114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) سانحہ بارکھان کے مقتولین کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی،،، قتل ہونیوالے 2 لڑکے خان

محمد مری کے بیٹے ہیں،،، رپورٹ میں مقتولہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی تصدیق ہو گئی

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 3 افراد کی لاشیں ملنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا

مقتولین کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس سرجن سول ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نے میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ بارکھان میں مقتولین کی ڈی این اے رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے

مرتب کیا ہے

رپورٹ میں قتل ہونیوالے دو لڑکے خان محمد مری کے بیٹے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

رپورٹ میں قتل ہونیوالی لڑکی سے جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں

لیکن ملزم نامزد نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق نہیں ہو سکی کہ زیادتی کس نے کی

تاہم رپورٹ کے مطابق قتل ہونیوالے لڑکوں نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ معاملے میں گرفتار ہونیوالے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے ڈی این اے

سینپل متاثرہ خاندان کی جانب سے استداء نہ کیے جانے کی وجہ سے نہیں لیے گئے

قتل ہونیوالی لڑکی کی تدفین امانتا کوئٹہ میں کر دی گئی تھی

قتل ہونیوالی لڑکی کے ورثا نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا

لواحقین کا رابطہ ہونے پر انکا ڈی این اے موصول ہونے کے بعد خاتون کی شناخت ہو سکے گی۔

Comments are closed.