Khabardar E-News

پشین سے اندرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز نے کاروائی کرتے ہوے بڑی مقدار میں منشیات کوئٹہ

کے راستے اندورن ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر اس اسمگلر کو گرفتار لیا ہے

بتایاگیا ہے جمعہ کے روز پشین میں لیویز کو خفیہ اطلاع ملی تھی ایک گاڑی کے ذریعے بڑی مقدار میں

منشیات کوئٹہ کے راستے اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

جس پر ڈپٹی کمشنر ظفر علی نے کاروائی کرتے ہوے مقامی لیویز اور دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کردیا اور

نماز جمعہ کے بعد یارو کے قریب سرانا کی جانب سے کوئٹہ آنے والی گاڑی کو روکا اور تلاش کی دوران

گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

لیویز کے مطابق برآمد ہونیوالی منشیات میں دس پیکٹ آئس (شیشہ) اور پندرہ پیکٹ چرس شامل ہیں،

جس پر لیویزر نے گاڑی ڈرائیور دوست محمد کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے،

ڈپٹی کمشنر ظفر علی نے کامیاب کار وائی کرنے پر پشین لیویز کو مبارکباد دی اور مقامی صحافیوں کو بتایا

ہے کہ ملزم سے برآمد شدہ منشیات کی قیمت ملکی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے

پشین سے اندرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

پشین انتظامیہ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں منشیات کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جب صوبائی

دارلحکومت کوئٹہ صوبے کے دیگر بڑے شہروں اور قصبوں میں منشیات کی لعنت تیزی سے بڑتی جارہی ہے

بالخصوص کوئٹہ شہر کے مرکزی شاہراہوں جناح روڈ قندھاری بازار اور باچاخان چوک کا ایریا وہ علاقے ہیں

جہاں منشیات کے عادی افراد بیٹھ کر سرعام نشہ کرتے ہیں

جس کے باعث نہ صرف دیگرعلاقوں سے آنے والوں کے زہنوں میں کوئٹہ کے شہریوں کے بارے میں نہ

صرف طرح طرح کے سوالات جنہم لیتے ہونگے

بلکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے لیے بھی شرمناک صورتحال یہ ہے کہ سب کچھ انکے سامنے ہورہا ہے

مگر اس پر قابو پانے والاکوئی نہیں ہے

Comments are closed.