Khabardar E-News

بلوچستان : مشکے میں آپریشن 2 مسلح افراد ہلاک – آئی ایس پی آر

5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( آئی ایس پی آر ) بلوچستان کے علاقے مشکئے میں سیکیورٹی فورسز نے مسلع افراد کے خلاف

آپریشن کیا ہے جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگی میں دہشت گردوں

کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے انکی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا

تاہم وہاں موجود دہشتگردوں نے اپنے ٹھکانوں سے فرار کی کوشش اس دوران فورسز پر فائرنگ

اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 جوان نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید،ایک اہلکار زخمی

ہوا ہے

جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب ایک خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا

جس کے بعد دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہے

بیان کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے

لیے استعمال کرنا تھا

بلوچستان : مشکے میں آپریشن 2 مسلح افراد ہلاک – آئی ایس پی آر

اور مذکورہ دہشت گرد آواران اور گردونواح میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،

بقول آئی ایس پی آر کے سیکورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں

کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے گذشتہ شب کے واقعہ کی زمہ

داری قبول کی ہے

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس کا آواران کے علاقے مشکے میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی

فورس کے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان کیا ہے

اورکہا کہ صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیۓ سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔

وزیراعلئ کے مطابق سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں سے موثر طور پر نمٹ رہے ہیں۔

اوربلوچستان کے غیور و محب وطن عوام اپنی بہادر اور دلیر فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے  دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا

Comments are closed.