کراچی: مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دوران انٹرویو آپےسے باہر ہوگئے اور صحافی کو ہی گالیاں دینے لگے۔
خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تنازع کی شروعات ایک نجی ٹی وی میں بحث سے ہوئی تھی۔ خلیل الرحمان قمر نے ٹاک شو کے دوران ماروی سرمد کو اس وقت چپ کرایا تھا جب وہ انہیں بولنے نہیں دے رہی تھیں اور ان کی بات کے درمیان باربار ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کا نعرہ لگائے جارہی تھیں۔
خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد کی اس حرکت سے اتنے زیادہ زچ ہوئے کہ چلانا شروع کردیا یہاں تک کہ لائیو شو میں ماروی سرمد کو گالی تک دے دی۔ ان کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب خلیل الرحمان قمر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انٹرویو کرنے والے رپورٹر پر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمان قمر رپورٹر کو چلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں ایک سوال کیجئے میں نے جواب دے دیا آگئے چلیے۔ رپورٹر نے سوال بدل کر پوچھا خلیل صاحب آپ کے چاہنے والے جو آپ کے ڈائیلاگز پسند کرتے ہیں تو آپ کو نہیں لگتا جب آپ کا طرز عمل یہ ہو ، خلیل الرحمان قمر نے صحافی کی بات کاٹ کر کہا کیا طرز عمل اس کے بعد انہوں نے رپورٹر کو گالی دی اور چلاتے ہوئے کہا کیمرہ بند کرو۔
Comments are closed.