انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ’یوم خواتین‘ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین انسانیت کی پہلی معلم اور درس گاہ ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق 8 مارچ کو یومِ نسواں کے موقع پر صدر طیب اردوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے آئندہ نسلوں کی تربیت کر کے پہلی معلم اور درس گاہ کی حیثیت سے دنیا کے مستقبل کو سنوارتی ہیں۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون ایک کنبے کو تشکیل دیتی ہے جو معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ تعلیم و تربیت کیساتھ کیساتھ پیشہ وارانہ زندگی اور سیاست تک ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ، خود اعتماد اور بہادر خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
صدر طیب اردوان نے جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے امتیازیت پر قابو پانا معاشرے کے ہر طبقے کا فریضہ ہے۔ ترک صدر نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والی اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
Comments are closed.