اسلام آباد: ملک کے ممتاز مجسمہ ساز عاصم مرزا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا ۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے مجسمہ ساز نے 25 لاکھ مالیت کا 12 فٹ اونچائی والا مجسمہ تیار کیا ہے، مجسمہ 6 ماہ میں فائبر اور دیگر کمیکلز کے ساتھ تیار کیا گیا اور اس مجسمہ کو گولڈن سلور رنگ میں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے، تھری ڈی مجسمہ کو بھاری مشینوں یا کرین کی مدد سے اٹھایا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو میں عاصم مرزا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 برس سے مجسمہ سازی کے فن کے ساتھ وابستہ ہوں، اس سے قبل وزارت سائنس کے نیچرل ہسٹری میوزیم اسلام آباد اور ملک کی ایک معروف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے ڈائینو سار بھی تیار کئے ہیں لیکن میری خواہش تھی کہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا مجسمہ تیار کروں اس پروجیکٹ کی تیاری میں جمع پونجھی لگا دی، دن رات کی محنت کے بعد اس منصوبے کو مکمل کیا ہے، اس کا مقصد قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
Comments are closed.