Khabardar E-News

ملتان میں گارڈ کی ملی بھگت سے بینک میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی

182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان: سیکیورٹی گارڈ کی ملی بھگت سے ملتان میں ڈاکوؤں نے بینک سے کروڑوں روپے کا سامان لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق نیوملتان کے علاقے میں نجی بینک میں سیکورٹی گارڈ واجد علی نے ڈاکوؤں سے مل کر گیس سلنڈر اور کٹر کی مدد سے 39 لاکرز کو توڑ کرسامان لوٹ لیا جب کہ دوران واردات ڈیوٹی تبدیلی کے لیے آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی ملزمان نے باندھ دیا اور رات ایک بجے تک تسلی سے واردات کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کروڑوں مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے، پولیس نے بینک کے تمام سیکورٹی گارڈز کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لاکرز کے مالکان کو بلا کر مکمل نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

Comments are closed.